<p>کولگام : جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں فوج، جموں و کشمیر پولیس، اور سی آر پی ایف (سی آر پی ایف) اور ملی ٹنٹس کے مابین تصادم آرائی منگل کو دوسرے روز میں داخل ہوئی۔ سیکورٹی فورسز کے مطابق آپریشن کے دوران ابھی تک دو ملی ٹنٹس کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔</p><p>سیکورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ ملی ٹنٹس مخالف آپریشن کے دوران ابتدائی مرحلے میں تین فوجی اہلکار زخمی ہوئے تھے تاہم ان میں سے دو جوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہو گئے۔</p><p>ادھر، گدر علاقے میں رات بھر فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا اور صبح ہوتے ہی زور دار فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔ وہیں علاقے میں چھپے ملی ٹنٹس کو ڈھونڈ نکالنے کے لئے ڈرونز اور ہیلی کاپٹرز کا استعمال بھی لایا جا رہا ہے۔</p>